19 اکتوبر 2012 - 20:30

روس میں جوانوں کی تنظیم نے ماسکو میں امریکہ کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے شام کے مسائل میں مغربی ملکوں کی مداخلت کی مذمت کی ۔

ابنا: روسی جوانوں کی تحریک نے جس کا نام جوہر زمان ہے سابق سوویت یونین کی دوبارہ تشکیل پر تاکید کی اور شام میں مغربی ملکوں کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ مظاہرین نے شام کے صدر بشار اسد کی حمایت اور نیٹو کی مذمت میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ ہر طرح کی فوجی کاروائي جو امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی حمایت سے انجام پائے قابل مذمت ہے۔ واضح رہے روس اور چین نے شام کے خلاف سلامتی کونسل میں تین قراردادوں کو ویٹو کیا ہے اور شام میں نیٹو کی فوجی مداخلت کے مخالف ہیں۔

.....

/169